بلاول کی کراچی بار اور ملیر بار ایسوسی ایشنز کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

118

کراچی۔ 15 دسمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی بار ایسوسی ایشن اور ملیر بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے کراچی بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر عامر نواز وڑائچ ، جنرل سیکرٹری رحمان کورائی اور ملیر بارایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر ارشاد علی شر اور جنرل سیکرٹری ایاز علی چانڈیو سمیت دونوں بارز کے تمام کامیاب

امیدواروں کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ نومنتخب قیادت وکلاء برادری کو مزید جمہوری اور مضبوط بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے وکلاء برادری کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور آئینی بالادستی کے تحفظ میں اپنا قائدانہ کردار ادا کرتی رہے گی۔