37.1 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبلغاریہ کے قصبے میں خواتین کے مکمل برقع اوڑھنے پر پابندی

بلغاریہ کے قصبے میں خواتین کے مکمل برقع اوڑھنے پر پابندی

- Advertisement -

صوفیہ ۔ 29 اپریل (اے پی پی)بلغاریہ کے وسطی قصبے پزاردڑیک میں مکمل حجاب اوڑھنے پر پابندی عاید کردی گئی ہے۔مقامی حکومت کے حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے قصبے کی آبادیوں کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور سیکیورٹی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔اس بلقانی ریاست میں خواتین پر مکمل برقع اوڑھنے پر اپنی نوعیت کی یہ پہلی پابندی ہے اور قریباً ستر ہزار آبادی والے اس قصبے میں تمام سیاسی گروپوں سے تعلق رکھنے والے سیاست دانوں نے اس کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔اس قصبے میں مسلم روما خواتین میں مکمل برقع اوڑھنے کا رجحان عام ہوتا جارہا تھا

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=2921

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں