بلو چستان میں کان کنی کے شعبے کو جدید تقاضوں پر استوار کر نا وقت کی ضرورت ہے،ٹی ڈی اے پی

59
بلو چستان میں کان کنی کے شعبے کو جدید تقاضوں پر استوار کر نا وقت کی ضرورت ہے،ٹی ڈی اے پی

کوئٹہ۔ 02 جولائی (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی)ڈائریکٹر مو لاداد اور پروڈکشن آفیسر زین العابدین نے کہا ہے کہ بلو چستان میں کان کنی کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کر نا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان اورما ئنز اونرز صوبے میں ایک ترقی پسند اور برآمدی بنیاد پر مبنی معدنی ترقیاتی فریم ورک کی تشکیل کیلئے کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں ۔چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران و ممبران اورما ئنز اوونرز کی شکا یا ت کا ازالہ اور ان کی تجا ویز پر عمل در آمد ہما ری اولین ترجیحات میں شامل ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روزچیمبر آ ف کا مرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان میں بلوچستان کے وسائل کی صلاحیت کو اجاگر کر نے اور صو بے کی معدنی دولت کو دریافت کرنے اور اسے پائیدار معاشی ترقی و تجارتی روغ کے لیے استعمال کرنے کے موضوع پرمنعقدہ سیمینار کے شرکا ء سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

اس موقع پر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی)ڈائریکٹر مو لاداد اور پروڈکشن آفیسر زین العابدین نے سیمینار کے شرکا ء کو بلوچستان کے مائننگ سیکٹر کی تازہ ترین پیداوار، ذخائر اور تجارتی اعداد و شمار،صنعتی ویلیو ایڈیشن اور ڈان اسٹریم پروسیسنگ کی صلاحیت

،معدنیاتی مصنوعات کی برآمدات میں نجی شعبے کے کردار کے مواقعوں،ڈیٹا پر مبنی پالیسی کے ذریعے مقابلہ جاتی صلاحیت بڑھانے کا روڈ میپ ،معدنیاتی ویلیو چینز کے لیے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (ای ڈی ایف)کی معاونت اورمارکیٹ کی تیاری، دستاویزی خامیوںو مالی معاونت تک رسائی جیسے مسائل کے حل با رے تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران و ممبران اورما ئنز اوونرز کی کا نکنی با بت شکا یا ت کا ازالہ اور ان کی تجا ویز پر عمل در آمد ہما ری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

بلو چستان میں کانکنی کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کر نا وقت کی اہم ضرورت ہے اس با بت چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان اورما ئنز اونرز صوبے میں ایک ترقی پسند اور برآمدی بنیاد پر مبنی معدنی ترقیاتی فریم ورک کی تشکیل کیلئے کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں ۔