بلوچستان ، بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں مخصوص نشستوں پر انتخاب کے لئے 5 اضلاع کے انتخابی عملہ کی تعیناتی میں تبدیلی

57
Election Commission

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے 22 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں مخصوص نشستوں پر انتخاب کے لئے 5 اضلاع کے انتخابی عملہ کو تبدیل کردیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے منگل کو جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع زیارت میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرکے طور پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوزیارت کی جگہ اسسٹنٹ کمشنر زیارت کو تعینات کیا گیاہے۔

ضلع جعفر آباد میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کے طور پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جھٹ پٹ کی جگہ سب ڈویژنل آفیسر بی اینڈ آر کو تعینات کر دیا گیا۔ ضلع سوراب میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے طور پر اسسٹنٹ کمشنر گڈر کی جگہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سوراب کو تعینات کیا گیاہے۔

ضلعی پنجگور میں ڈسٹرکٹ آئی ٹی آفیسر پنجگورکی جگہ پرنسپل انٹرکالج عیسائی پنجگور کر تعینات کیاگیا ہے۔ضلع خاران میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کےطورپر ڈویژنل ڈائریکٹر سکول کی جگہ ایگری کلچرآفیسر خاران کو تعینات کر دیاگیا ہے۔