کوئٹہ۔ 14 مارچ (اے پی پی):بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیفرو یورولوجی کوئٹہ کے زیر اہتمام ورلڈ کڈنی ڈے کی مناسبت سے جمعہ کو کڈنی سینٹر سمنگلی روڈ کوئٹہ میں فری سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ علاؤہ ازیں گردوں کی بیماریوں سے متعلق خصوصی تقریب اور واک کا انعقاد کیا گیا ہے۔
واک میں ہسپتال کے سٹاف و عملے سمیت ذندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ واک کا مقصد گردوں کی بیماریوں سے متعلق آگاہی، گردوں کی صحت، بیماریوں کی بروقت تشخیص اور تدارک کے حوالے سے عوام کو آگاہی فراہم کرنا تھا۔
بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیفرو یورولوجی کوئٹہ ہر سال ورلڈ کڈنی ڈے کی مناسبت سے اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد کرتا ہے تاکہ صوبے کے عوام کو گردوں کی بیماریوں کے حوالے موثر طریقے آگاہی دی جاسکے اور مرض کی بروقت تشخیص میں ان کی معاونت کی جاسکے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572565