34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںبلوچستان بادام کی مجموعی قوم پیداوار کا 93 فیصد حصہ پیدا کرتا...

بلوچستان بادام کی مجموعی قوم پیداوار کا 93 فیصد حصہ پیدا کرتا ہے ،ٹی ڈی اے پی

- Advertisement -

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):بلوچستان بادام کی مجموعی قوم پیداوار کا 93 فیصد حصہ پیدا کرتا ہے جبکہ قومی برآمدات میں صوبے کا حصہ 77 فیصد ہے۔ ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی)کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال 2024 کے اختتام تک بادام کی بین الاقوامی پیداوار 1.45 ملین ٹن تک بڑھی ہے جس میں پاکستان کا حصہ 18 ہزار 106 ٹن رہا ہے،گذشتہ مالی سال کے دوران پاکستان نے 237 ٹن بادام برآمد کئے ہیں ۔

ٹی ڈی اے پی کے مطابق پاکستان کی بادام کی مجموعی پیداوار میں بلوچستان کا حصہ 93 فیصد ہے جبکہ برآمدات میں صوبہ 77 فیصد کا شراکتدار ہے ۔ پاکستان میں بادام کے درختوں کی مختلف بیماریوں سبب لورالائی میں بادام کے 60 فیصد درخت متاثر ہوئے ہیں جس سے ملکی پیداوار میں کمی ہوئی ہے۔ بادام کے باغات کی مختلف بیماریوں پر قابوپاکر نہ صرف پیداروار بلکہ برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ سے قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکتاہے۔ واضح رہے کہ 2023 کے دوران پاکستان نے 3ہزار 278 ٹن بادام درآمد کئے تھے ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557824

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں