بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب 8 مارچ کو ہوگا، الیکشن کمیشن

74
Election Commission

کوئٹہ۔ 17 فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخابات کااعلان کردیا۔یہ نشست سینیٹر محمد قاسم رونجھو کی جانب سے مسعفی ہونے کے باعث خالی ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 224کے کلاز 5 اور الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن 107اور 127کے تحت خالی جنرل نشست پر انتخاب کااعلان کیاہے۔ اس سلسلے میں کاغذات نامزدگی 18فروری اور 19فروری کو جمع ،لسٹ20فروری کو شائع اورکاغذات کی جانچ پڑتال22فروری کو کی جائے گی جبکہ کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونے کیلئے درخواستیں25فروری تک سنی جائیں گی ۔

ٹریبونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلے 27فروری تک جبکہ نظرثانی شدہ لسٹ 28فروری کو شائع کاغذات نامزدگی یکم مارچ تک واپس لی جاسکتی ہے۔8مارچ بروز ہفتہ کو بلوچستان اسمبلی میں انتخابات ہوں گے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبائی الیکشن کمشنر محمد فرید آفریدی کو ریٹرننگ آفیسر جبکہ سید وسیم احمد جعفری ،عبداللہ ،اور نعیم احمد کو پولنگ افسران مقررکیاہے ۔