کوئٹہ۔ 21 اپریل (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے پشین ،ژوب، گوادر ،سبی اور قلات میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر مکھن کارخانہ سیل کردیا جبکہ 20 مالکان پر جرمانے عائد کردئیے ۔پیر کے روز خفیہ اطلاع پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی آپریشن ٹیم کی پشین میں کارروائی کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ و ناقص اشیا کی تیاری پر ایک مکھن کارخانہ سیل کردیا۔اتھارٹی ٹیم کے مطابق متعلقہ پولیس حکام کے ہمراہ چیکنگ کے دوران یونٹ سے خشک پائوڈر ، آلودہ برتن ، مضر صحت کلرز برآمد ہوئے جبکہ کارخانہ میں تیار کردہ مصنوعات پر کسی قسم کی لیبلنگ وغیرہ نہیں تھیں جس پر مذکورہ کارخانہ کو سربمہر کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ۔
اسی طرح بی ایف اے زونل انسپیکشن ٹیم کی ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ متفرق کھانے پینے کے مراکز پر کاروائیاں کی ،بی ایف اے حکام کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ ژوب شہر کے متعدد بیکریز اور ہوٹلز مالکان کے خلاف صفائی ستھرائی کے انتہائی خراب حالات، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، حشرات کی موجودگی، زنگ آلود و جراثیم زدہ برتنوں کے استعمال پر ایکشن لیا گیا جبکہ متعدد مراکز مالکان کو صفائی ستھرائی کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کی گئی۔بی ایف اے حکام کی اورماڑہ ضلع گوادر میں حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور ناقص و پابندی عائد اشیا کی فروخت پر کارروائی کرتے ہوئے5 ریسٹورنٹس مالکان کوجرمانہ کردیاجرمانہ کردہ ریسٹورنٹس کے خلاف صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات
ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، کھلے کوڑے دان، اشیا ذخیرہ کرنے کے نامناسب حالات، اشیا کی تیاری میں مضر صحت رنگوں کی آمیزش کی ملاوٹ، نکاسی آب کے نامناسب انتظامات و مکھیوں کی بھرمار ،حتمی پراڈکٹس کی نامناسب اسٹوریج پر ایکشن لیا گیا۔بی ایف اے زونل انسپیکشن ٹیم کی سبی شہر کے مختلف علاقوں میں متفرق کھانے پینے کے مراکز کے خلاف ایکشن لیا۔انسپکشن کے دوران اچار یونٹ، بیکنگ یونٹ اور 3 جنرل اسٹورز مالکان جرمانہ کردیا۔جرمانہ کردہ اچار یونٹ اور بیکنگ یونٹ اونرز کے خلاف صفائی کے ناقص انتظامات، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے پر کارروائی کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585320