بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، ناقص نمکو ، شنگر اور چپس بنانے والا غیر قانونی کارخانہ سیل

168
Balochistan Food Authority

کوئٹہ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی آپریشن ٹیم نے مشرقی بائی پاس کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے ناقص نمکو ، شنگر اور چپس بنانے والا غیر قانونی کارخانہ سیل کر دیا۔ نمکو کارخانے میں غیر معیاری کلرز ، کھلے کوکنگ آئل اور ناقص اجزا سے چپس ، نمکو اور شنگر تیار کئےجا رہے تھے۔

ترجمان بی ایف اے کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی پر کارخانہ کی پروڈکشن اور اسٹوریج احاطوں کو فوری طور پر سیل کر دیا گیاجبکہ غیر رجسٹر شدہ مصنوعات کی تیاری اور لائسنس کی عدم دستیابی پر فیکٹری مالک پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے اشیاء کی تیاری بند کرنے کی ہدایت کی گئی۔