بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کوئٹہ کے علاقے خیزی چوک سمنگلی روڈ پر کارروائی ، جرمانے عائد کیے

265
Balochistan Food Authority
Balochistan Food Authority

کوئٹہ۔ 01 اکتوبر (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کوئٹہ کے علاقے خیزی چوک سمنگلی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 1 پولٹری شاپ اور لائسنس نہ بنوانے پر 3 دیگر مراکز کوجرمانے کیے اور 5 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کردیے۔

دریں اثناکوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر لائسنس کی عدم دستیابی و ناقص اشیاء کی فراہمی پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مراکز کا معائنہ کی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 جنرل سٹورز اور 1 ہول سیل ٹریڈرز کو جرمانے عائد کیے ۔