18.8 C
Islamabad
اتوار, فروری 23, 2025
ہومقومی خبریںبلوچستان میں بارہویں جماعت تک قرآن پاک کی لازمی تعلیم کے لیے...

بلوچستان میں بارہویں جماعت تک قرآن پاک کی لازمی تعلیم کے لیے عملی اقدات شروع کردیئے گئے ہیں، راحیلہ حمید درانی

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 23 فروری (اے پی پی):صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی بلوچستان میں بارہویں جماعت تک قرآن پاک کی لازمی تعلیم کے لیے عملی اقدات شروع کردیئے گئے ہیں۔ قرآن پاک کی لازمی تعلیم کا فیصلہ بلوچستان کابینہ میں ہوا تھا کابینہ کے فیصلے کے تحت صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں قرآن کی تعلیم نصاب کا حصہ ہوگا۔

اتوار کو صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا کہ تمام نجی و سرکاری سکولوں اور کالجوں میں دینی تعلیم کیلئے الگ سے ایک کلاس ہوگی ۔اس اقدام کا مقصد طلبہ میں دینی اقدار کو فروغ دینا اور اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانا ہے۔وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں جماعت اول سے پانچویں تک ناظرہ قرآن کی تعلیم دی جائے گی، چھٹی سے بارہویں جماعت تک قرآن پاک ترجمہ اور تفسیر کے ساتھ پڑھائی جائے گی ۔انہوں نے کہا ہے کہ تمام سکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس فیصلے پر فوری عمل درآمد کریں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564953

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں