بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات سے جمہوریت مضبوط ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

49
ملک کو جدید، ترقی یافتہ اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے لئے تحریک پاکستان کے جذبے سے تعمیر پاکستان کی تحریک شروع کرنے کی ضرورت ہے ، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات سے جمہوریت مضبوط ہوئی ہے۔

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات سے جمہوریت مضبوط ہو گئی ہے،

انتخابات میں لوگوں کی بھرپور شرکت ریاستی اداروں پر ان کے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے، لوگوں کو سکیورٹی فراہم کرنے اور انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے پر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سراہتا ہوں۔