بلوچستان میں تین روزہ انسداد پولیو مہم (کل) شروع ہوگی

97

اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) بلوچستان میں تین روزہ انسداد پولیو مہم (کل) پیر سے شروع ہوگی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق بلوچستان میں کوئٹہ سمیت تین اضلاع پولیو کے وائرس کی موجودگی کی وجہ سے ہائی رسک علاقوں میں شامل ہیں تاہم بلوچستان میں رواں سال کوئی پولیو کیس سامنے نہیں آیا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو نیسف کے ڈاکٹر عزیز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتا یا کہ کوئٹہ ،قلعہ عبداللہ اور پشین میں پولیو وائر س کے نمونے موجود ہیں