23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںبلوچستان میں صحت کارڈ کی سہولت جلد ہی شروع کی جارہی ہے،نگراں...

بلوچستان میں صحت کارڈ کی سہولت جلد ہی شروع کی جارہی ہے،نگراں وزیر صحت امیر محمد جوگیزئی

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 12 ستمبر (اے پی پی):نگراں وزیرصحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کی زیر صدارت محکمہ صحت بلوچستان کے ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کی بہتری کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت، محکمہ صحت بلوچستان کے افسران، ٹیچنگ ہسپتالوں کے ایم ایس، مختلف شعبہ جات کے سربراہان، انسٹیٹیوٹ کے چیف ایگزیکٹو، ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن، بولان میڈیکل اینڈ ٹیچنگ ایسوسی ایشن، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگراں و زیر صحت نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں مریض آتے ہیں ، ہسپتال میں داخل مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جاتی ہیں، بلوچستان کے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے اصلاحات کا تسلسل ضروری ہے ، عوام کے لیے صحت کارڈ کی سہولت جلد ہی شروع کی جارہی ہے،

- Advertisement -

پاکستان میں صرف صوبہ بلوچستان کو یہ اعزاز حاصل ہوگا کہ یہاں 100 فیصد عوام یعنی ہر خاندان کو صحت کارڈ کی سہولت میسر ہوگی ، ہر شخص کا شناختی کارڈ نمبر ہی اس کا صحت کارڈ ہوگا ۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت بلوچستان میں اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے لیے سمری منظوری کے لیے بجھوا دی گئی ہے، ایف سی پی ایس اور دیگر ڈپلومہ ہولڈرز کو بلوچستان میں اسسٹنٹ پروفیسر اور رجسٹرار کی پوسٹ پر تعیناتی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389791

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں