کوئٹہ۔ 26 فروری (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازاحمدبگٹی نے کہاہے کہ بلوچستان کوسیاست سے دور رکھاجائے ،بطور پراپوزیشن لیڈر عمرایوب کو پورے بلوچستان کی دعوت دی تھی لیکن وہ حقائق کی بجائے بیان بازی سے کام لے رہے ہیں ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ میرسرفرازاحمد بگٹی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بیان پر انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے بلوچستان کے 8 اضلاع کی علیحدگی کی بات کی تھی، میں نے کہا تھا آئیں، پورا بلوچستان دکھاتا ہوں اور گزارش کی تھی کہ اسے اپنی گندی سیاست کے لیے استعمال نہ کریں۔ م
گر آپ نے پھر بات گھما کر سیاست کرنے کی کوشش کی۔ دوبارہ کہتا ہوں، خدارا بلوچستان کو اپنی سیاست سے دور رکھیں،میرسرفرازاحمدبگٹی نے کہاکہ گزشتہ روز میں نے ذاتی طور پر آپ کو فون کرکے بلوچستان کی صورتحال سے آگاہ کیا، لیکن شاید آپ سمجھنے میں ناکام رہے۔ بطور اپوزیشن لیڈر، میں آپ کو ایک بار پھر بلوچستان کے دورے کی دعوت دیتا ہوں تاکہ آپ بیان بازی کے بجائے حقائق پر بات کر سکیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566698