بلوچستان کی پائیدار ترقی تعلیم اور جدید ہنر مندی کی تربیت سے وابستہ ہے،نگران وزیر اعلیٰ

103
Mir Ali Mardan Khan Domki
Mir Ali Mardan Khan Domki

کوئٹہ۔ 26 ستمبر (اے پی پی):نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی پائیدار ترقی تعلیم اور جدید ہنر مندی کی تربیت سے وابستہ ہے صوبے میں شعبہ تعلیم کی ترقی اور شرح خواندگی میں اضافے کے لیے سو روزہ ایکشن پلان قلیل مدت میں بہتر نتائج کا حامل ثابت ہوگا۔ انہوں نے یہ بات منگل کو جی ڈی اے سکول گوادر کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مختلف کلاس رومز میں جاکر درس و تدریس اور سہولیات کا جائزہ لیا ۔ نگران وزیر اعلیٰ نے جی ڈی اے سکول کے پرائمری سیکشن کی نئی عمارت کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر حاجی سید محمد نے نگران وزیر اعلیٰ کوبریفگ دی۔

نگران وزیر اعلیٰ نے جی ڈی اے سکول میں درس و تدریس کے مجموعی ماحول پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے سکول میں یادگاری پودا بھی لگایا ۔ اس موقع پر نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی سمیت دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔