بلوچستان کے علاقہ قلات میں 4.7 شدت کا زلزلہ

129

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):بلوچستان کے شہر قلات اور اس کے گردونواح میں اتوار کو 4.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز بلوچستان کے شہر سبی سے 22 کلومیٹر دور 18 کلومیٹر زمین کی گہرائی میں تھا۔زلزلے کی شدت کے باوجود کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔