بلوچستان کے علاقے بارکھان میں موٹرسائیکل پر نصب بم کا دھماکہ 4 افراد جاں بحق ، 12 زخمی

218
بلوچستان کے علاقے بارکھان میں موٹرسائیکل پر نصب بم کا دھماکہ 4 افراد جاں بحق ، 12 زخمی

کوئٹہ۔26فروری (اے پی پی):بلوچستان کے علاقے بارکھان میں موٹرسائیکل پر نصب بم کا دھماکہ 4 افراد جاں بحق جبکہ بچیوں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئےپولیس کے مطابق رکھنی بازار میں ہوٹل کے سامنے بم دھماکہ اتوار کو اس وقت ہوا جب وہاں لوگوں کا رش لگا ہوا تھا۔

دھماکہ کی شدت سے علاقہ لرز اٹھا جبکہ دھماکے کی آواز پورے میں شہر میں گونج اٹھی۔ پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے۔ علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔ دھماکے سے آس پاس کی دکانوں، موٹرسائیکلوں اور ریڑھیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں تین3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ چوتھا بعد میں دم توڑ گیا۔ واقعے میں دو بچیوں سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں پانچ کی حالت تشویشناک ہے جنہیں مزید علاج کے لئے ڈیرہ غازی خان بھیج دیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق بم موٹرسائیکل میں نصب تھا جسے بظاہر ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکے سے اڑایا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کو کے تفتیش شروع کر دی ہے۔