کوئٹہ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی):بلوچستان کے علاقے ضلع تربت سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں کی مزدوروں پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 مزدور جاں بحق جبکہ 2 مزدور شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،
پولیس کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کو تربت سٹلائٹ ٹائون کے ایک شخص نے اپنے گھر کی تعمیر کے لیے مزدوروں کام کر رہے تھے کہ نامعلوم دہشت گردوں نے ان کے گھر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رضوان ولد اللہ داد ،شہباز ولد ممتاز،وسیم ولد ممتاز،شفیق نامعلوم،نعیم ولد نامعلوم سکندر ولد رمضان موقع پر جاں بحق ہوگئے
جبکہ -غلام مصطفی توحید ولد جوار خان زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز کی امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔