بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں زلزلے کے جھٹکے متعدد مکانات متاثر تین افراد زخمی پولیس

5

کوئٹہ۔ 29 جون (اے پی پی):بلوچستان کے موسی خیل میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق زلزلے کے باعث مختلف علاقوں میں املاک کو نقصان پہنچا ہے ابتدائی معلومات کے مطابق 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی مرکز صحت منتقل کر دیا گیا ہے ۔پی ڈی ایم اے بلوچستان کے ریلیف کمشنر جہانزیب کے مطابق نقصانات کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔