اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ قطر میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ بلڈ یور ہائوس ایگزبیشن ‘‘ میں شرکت کے لئے 22 جنوری 2025 تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔
ٹی ڈی اے پی کی تفصیلات کے مطابق4روزہ نمائش دوہا میں28اپریل سے یکم مئی تک جاری رہے گی جس میں پنکھے ، تاریں ، فرنیچر ، ماربل ، ٹائلز ، پینٹ اور دیگر تعمیراتی میٹریل سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔