22.4 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںبنگال کی خلیج اور بحیرہ عرب سے آنے والی شدید مون سون...

بنگال کی خلیج اور بحیرہ عرب سے آنے والی شدید مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل

- Advertisement -

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):بنگال کی خلیج اور بحیرہ عرب سے آنے والی شدید مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوگئی ہیں جس سے نمایاں نمی کے ساتھ وسیع بارشوں کا امکان ہے۔اگلے دو دنوں تک یہ ہوائیں برقرار رہیں گی، جس سے دریائے راوی کے واٹرشیڈ میں درمیانی سے شدید بارشیں متوقع ہیں۔بارشوں اور شدید سیلاب سےنارووال، شاہدرہ، اور لاہور کے شمالی مضافات خاص طور پر متاثر ہو سکتے ہیں۔بدھ کو این ڈی ایم اے سے جاری کردہ بیان کے مطابق دریائے راوی میں جسر کے مقام پر پانی کا بہائو 202,020 کیوسک پر غیر معمولی بلند سیلابی سطح پر ہے۔ شاہدرہ اور بالوکی کے مقامات پر درمیانی سیلابی سطح پر بہائو جاری ہے، جو اردگرد کے علاقوں کے لیے خطرہ ہے۔

نارووال، شاہدرہ، اور لاہور کے شمالی مضافات خاص طور پر متاثر ہو سکتے ہیں۔ہائی رسک یونین کونسلز میں لاہور شاہدرہ، کوٹ محبو، جیا موسیٰ، عزیز کالونی، قیصر ٹاؤن، فیصل پارک، دھیر، کوٹ بیگم شامل ہیں۔ اسکے علاوہ شیخوپورہ (فیروزوالہ) فیض پور خو، دھمیک، ڈاکہ، برج عٹاری، کوٹ عبدالمالک، ننکانہ صاحب، گنیش پور شامل ہیں۔قصور (پتوکی) میں پھول نگر، رکھ خان کے، نتی خالصہ، لمبے جاگیر، کوٹ سردار، ہنجرے کلاں، بھٹروال کلاں، نوشہرہ گائے کے علاقے شامل ہیں۔خانیوال میں غوث پور (میاں چنوں)، امید گڑھ، کوٹ اسلام، عبدالحکیم (کبیروالہ) میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔عوام حفاظتی انتظامات یقینی بنائیں،انخلا کی صورت میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔ہنگامی کٹ جیسا کہ پانی، خشک خوراک، ادویات اور ٹارچ کا بندوبست رکھیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں