بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کی خواتین ٹیموں کے درمیان تیسراٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا

144
Third-Twenty Match
Third-Twenty Match

ڈھاکہ۔3اپریل (اے پی پی):بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری کرکٹ میچ (کل) بروز جمعرات کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا،آسٹریلین ویمنز ٹیم کو میزبان بنگلہ دیشی خواتین ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ مہمان آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیشی ویمنز ٹیم کو بآسانی 10 وکٹوں سے شکست دی جبکہ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 58 رنز سے مات دی تھی۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ون ڈے میچز کی سیریز میں مہمان آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کو 0-3 سے کلین سویپ کیا تھا۔ آسٹریلوی خواتین ٹیم ان دنوں بنگلہ دیش کے دورے پر ہے جہاں اس کی میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز شیڈول ہے ۔ تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز جو آئی سی سی ورلڈ چیمپئن شپ کا حصہ ہے، مکمل ہوچکی ہے۔

تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے دومیچز کھیلے جا چکے ہیں ۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 4 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کی طرح ٹی ٹونٹی سیریز کے بھی تینوں میچ شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔الیسا ہیلی ٹی ٹونٹی سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کو لیڈ کریں گی جبکہ میزبان بنگلہ دیشی ویمنز ٹیم وکٹ کیپر بلے باز نگار سلطانہ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔