23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبنگلہ دیش آئندہ سال تربیت یافتہ نرسیں سعودی عرب بھیجنے کے لیے...

بنگلہ دیش آئندہ سال تربیت یافتہ نرسیں سعودی عرب بھیجنے کے لیے تیار

- Advertisement -

ریاض۔25نومبر (اے پی پی):بنگلہ دیش آئندہ سال کے اوئل میں تربیت یافتہ نرسوں کا پہلا بیج سعودی عرب بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔

عرب نیوز نے یہ بات بنگلہ دیش کی سرکاری ریکروٹنگ ایجنسی کے حوالے سے بتائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مملکت میں بنگلہ دیشی، تارکین کی سب سے بڑی کمیونٹی ہے تقریبا 30 لاکھ کے قریب تارکین یہاں کام کرتے ہیں اور مقیم ہیں۔

- Advertisement -

بنگلہ دیشی میڈیکل ایسوسی ایشن کے اعداد وشمار کے مطابق ان تارکین میں طبی شعبے سے تعلق رکھنے والے افرد کی تعداد چند درجن ہے۔بنگلہ دیش اوورسیز ایمپلائمنٹ اینڈ سروسز لمیٹڈ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیشی حکام سعودی عرب بھیجنے کےلیے سو سے زیادہ نرسوں کی ایک بیج تیارکررہے ہیں۔

ادارے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شوکت علینے کہا کہ میں مملکت میں 150 نرسوں کو بھیجنے کی درخواست ملی ہے۔

اگر سب کچھ ٹھیک ہوجاتا ہے تو ہم آئندہ سال کے اوائل میں پہلا بیج مملکت کےلیے روانہ کرنے کی توقع کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا’ مملکت میں نرسوں کو پریکٹس کے لیے سعودی پرومیٹرک امتحان سے گزرنا ہوگا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=528582

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں