بنگلہ دیش میں دو ٹرکوں کے درمیان تصادم میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک

111
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

ڈھاکا ۔ 13 نومبر (اے پی پی) شمال مغربی بنگلہ دیش میں دو ٹرکوں کے درمیان تصادم میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثہ اتوار کی صبح دارالحکومت ڈھاکا کے شمال مغرب میں 197 کلومیٹر کے فاصلے پر بوگرہ شہر میں پیش آیا۔ پولیس حکام کے مطابق ایک ٹرک پولیس اہلکاروں کو لے کر ڈھاکا جا رہا ےھا کہ سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گیا۔