بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کرگئی، اقوام متحدہ

89

نیویارک ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے جمعرات کو بتایا کہ میانمر کی ریاست رخائن سے 25 اگست سے اب تک 6 لاکھ 4 ہزار افراد نقل مکانی کرکے بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 لاکھ 70 ہزار پناہ گزینوں کو خوراک اور 3لاکھ 10 ہزار افراد کو طبی سہولت فراہم کی گئی ہے تاہم صفائی کی ناقص صورتحال کے باعث پناہ گزینوں کے کیمپوں میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔