12.7 C
Islamabad
اتوار, فروری 23, 2025
ہومکھیل کی خبریںبنگلہ دیش کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں اپنے...

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں اپنے باقی گروپ سٹیج میچز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی

- Advertisement -

راولپنڈی۔22فروری (اے پی پی):بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں اپنے باقی گروپ سٹیج میچز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔

پی سی بی کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیم نجم الحسن شانتو کی قیادت میں دبئی سے اسلام آباد پہنچی۔ گروپ اے میں شامل بنگلہ دیش کو دبئی میں کھیلے گئے اپنے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

- Advertisement -

شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش اپنا اگلا میچ 24 فروری کو نیوزی لینڈ جبکہ تیسرا اور آخری گروپ میچ 27 فروری کو پاکستان کے خلاف کھیلے گا۔ دونوں میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564647

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں