33.8 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومعلاقائی خبریںبنگلہ دیش کے محکمہ موسمیات نے 21 اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے...

بنگلہ دیش کے محکمہ موسمیات نے 21 اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے کا الرٹ جاری کر دیا

- Advertisement -

ڈھاکا۔12مئی (اے پی پی):بنگلہ دیش کے محکمہ موسمیات نے 21 اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے کا الرٹ جاری کر دیا۔ ڈھاکا ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق آسمانی بجلی چمکنے کے ساتھ تیز ہواؤں کی وارننگ دی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے بلیٹن کے مطابق راجشاہی، ناٹور، پبنا، سراج گنج، ٹنگیل، مانک گنج، ڈھاکہ، نرسنگدی، گڑھی پور، رانگہ پور، ناٹور، پبنا اور سراج گنج میں 45-60 کلومیٹر فی گھنٹہ یا اس سے زیادہ رفتار ہوااور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ میمن سنگھ، سنام گنج، کشور گنج، برہمن باڑیا، مولوی بازار، حبیب گنج، سلہٹ، رنگامتی اور بندربن کے اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے خدشات کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے بجلی گرنے کے دوران گھر کے اندر رہنے، تمام کھڑکیاں اور دروازے بند کرنے، ممکن ہو تو سفر سے گریز کرنے اور فوری طور پر محفوظ پناہ گاہ میں چلے جانے کی ہدایت کی ہے ۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارش اور بجلی گرنے کے دوران درختوں کے نیچے پناہ نہ لیں ،کنکریٹ کے فرش پر لیٹنے یا کنکریٹ کی دیواروں سے ٹیک لگانے سے گریز کریں ،تمام الیکٹریکل اور الیکٹرانک آلات کو آف کریں،آبی ذخائر سے بغیر کسی تاخیر کے نکل جائیں اور الیکٹرانک اشیا سے دور رہیں ،اس کے علاوہ جب اولے شروع ہوں تو باہر نہ جائیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595937

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں