بٹگرام۔ 16 نومبر (اے پی پی):بٹگرام کی بنہ پولیس نے بچوں کی لڑائی میں مخالف شخص پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
واضح رہے کہ ملزم شمس الاکبر بچوں کی لڑائی کے بعد احسان اﷲپر قاتلانہ حملہ کر کے فرار ہوگیا تھا ، حملے میں احسان اﷲ شدید زخمی ہو گیا ۔ایس ایچ او تھانہ بنہ محمود علی شاہ نے ملزم شمس الاکبر کو مختصر وقت میں گرفتار کر کے اس سے آلہ اقدام قتل بھی برآمد کر لیا ہے ۔ شہریوں نے ملزم کی گرفتاری پر بنہ پولیس کے کردار کو سراہا ۔