34.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںبنی گالہ گھر کی خریداری کے حوالے سے عمران خان اور جمائمہ...

بنی گالہ گھر کی خریداری کے حوالے سے عمران خان اور جمائمہ خان کے بیان میں تضاد ہے،دانیال عزیز

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان کے طویل عرصے بعد الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے جواب سے ایک نئی کہانی سامنے آگئی ہے، بنی گالہ گھر کی خریداری کے حوالے سے عمران خان اور جمائمہ خان کے بیان میں تضاد ہے ،عمران خان کے الزامات سیاسی ہیں ، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل پر کرپشن کے الزامات ہیں ۔ پیر کو الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی کے ریفرنس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہاکہ جہانگیر ترین نے جرمانہ جمع کرا کر اپنی کرپشن تسلیم کی ہے ۔ کرپشن کے خاتمے کانعرہ لگانے والوں نے خود ریکارڈ کرپشن کی ، کرپشن بے نقاب کرنے پر بعض لوگوں کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے لندن جانے کا اصل مقصد پاور آف اٹارنی کا توڑکرنا تھا ، عمران خان نے جو بیان الیکشن کمیشن میں جمع کرایا ہے اس سے ایک نئی کہانی سامنے آئی ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32064

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں