32.7 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبوئنگ طیارے وصول نہ کرنے کی وجہ امریکی کسٹم ڈیوٹیز ہیں،چین

بوئنگ طیارے وصول نہ کرنے کی وجہ امریکی کسٹم ڈیوٹیز ہیں،چین

- Advertisement -

بیجنگ۔29اپریل (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ بوئنگ طیاروں کی وصولی روک دینے کی وجہ امریکی اضافی کسٹم ڈیوٹیز ہے۔ العربیہ کے مطابق یہ بات چین کی وزارتِ تجارت کے ترجمان نے منگل کو بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے بوئنگ طیاروں کی وصولی روک دینے کی وجہ امریکا کی عائد کردہ اضافی کسٹم ڈیوٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اضافی ڈیوٹیاں عالمی صنعتی و سپلائی چین کے استحکام کو شدید خطرے میں ڈال چکی ہیں، جس سے بین الاقوامی ہوائی نقل و حمل کی مارکیٹ میں خلل پیدا ہوا ہے اور متعدد کمپنیوں کے لیے معمول کے مطابق کام کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589423

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں