نمائندہ۔ 25 فروری بورے والا(اے پی پی):زمین سے زبردستی راستہ نکالنے سے منع کرنے پر سالے نے بہنوئی کی جان لے لی ۔سالے نے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ بہنوئی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ، ملزمان فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں411/ای بی کا زمیندار اپنی فصل کمادٹریکٹر ٹرالی پر لوڈ کرکے لے جارہا تھا کہ کھیتوں میں سامنے آکر اپنے سالے محمد افضل وٹو کو اپنے دیگر دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ روک کر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
وجہ عناد یہ بتائی جاتی ہے کہ مقتول نے اپنی زمین سے اپنے سالے ملزم افضل کو زبردستی را ستہ بنانے سے منع کیا تھا جس کا اس کو رنج تھا ۔تھانہ شیخ فاضل پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔