نمائندہ۔ 09 فروری بورے والا(اے پی پی):لڈن روڈ پرتھانہ صدر کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک 2 فرار ہوگئے۔ ڈاکووں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق بورے والا لڈن روڈ پر 459/ای بی کے قریب تھانہ صدر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا ۔جہاں چار مسلح ڈاکو راہگیروں کو لوٹ رہے تھے جب پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہو گئے، جبکہ دو فرار ہو گئے۔ہلاک ہونے والوں کی شناخت ملک انجم (پسرور) اور بابر (469/ای بی، بورے والا) کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان دو روز قبل دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر نواحی گاوں 451/ای بی لاٹ بھٹیاں کے رہائشی فیاض نامی دودھ فروش کو دوران ڈکیتی مذاحمت پرقتل کرنے میں بھی ملوث تھے۔پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557820