- Advertisement -
کوئٹہ۔14اگست (اے پی پی )بولان مچھ جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد،اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر اور ایف سی کیمپ مچھ میں پرچم کشائی اور سلامی دی گئی،پرچم کشائی تقریب میں علاقائی معززین معتبرین نے بڑی تعداد میں شرکت، ایف سی مچھ کی جانب سے دوڑ اور رسہ رکشی کی گئی جس میں شہریوں نے کثیر تعداد میں حصہ لیا،علاوہ ازیں ایف سی مچھ کے زیراہتمام جشن آزادی ریلی نکالی گئی جو ایف سی کیمپ سے شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے چورنگی چوک پر جلسہ کی شکل اختیار کرگئی جشن آزادی ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=66086
- Advertisement -