بٹگرام ، شملائی بازار میں آتشزدگی سے 10 دکانیں اور 7 گاڑیاں جل گئیں

286
آتشزدگی

بٹگرام ۔ 06 ستمبر (اے پی پی):بٹگرام کے شملائی بازار میں آتشزدگی سے 10 دکانیں اور 7 گاڑیاں جل گئیں۔ ترجمان ریسکیو 1122بٹگرام کے مطابق بٹگرام کے نواحی علاقے شملائی کے بازار میں رات گئے آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے فائر ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ حادثے میں 10 دکانیں اور 7 گاڑیاں جل گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریسکیو 1122 کی فائر ٹیموں نے پیشہ ورانہ طریقے سے آگ پر قابو پا لیا اور اسے مزید پھیلنے سے روک دیا۔آگ بجھانے کی کارروائی میں 10 ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا۔