23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںبٹگرام پولیس نے 8 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، چرس برآمد

بٹگرام پولیس نے 8 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، چرس برآمد

- Advertisement -

بٹگرام۔ 12 ستمبر (اے پی پی):بٹگرام پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگٹڈ کریک ڈائون کا آغاز کر دیا ہے۔ آئی جی پی خیبر پختونخوا اختر حیات خان اور آر پی او ہزارہ محمد اعجاز خان کے احکامات ”انسداد منشیات مہم“ میں ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان کی زیر قیادت بٹگرام پولیس کی منشیات کے خلاف جاری 7 روزہ مہم میں انتہائی مطلوب موت کے سوداگروں کے خلاف کامیاب کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

بٹگرام پولیس نے ضلع بھر میں منشیات کے خلاف جاری 7 روزہ مہم کے دوران کارروائیاں کرتے ہوئے 8 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے قبضہ سے مجموعی طور پر 11 کلو 170 گرام چرس برآمد کر کے امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389460

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں