بٹگرام پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کو گرفتار کر لیا، مال مسروقہ برآمد

124
راولپنڈی پولیس کی کارروائی ۔چوری،منشیات فروشی ،شراب سپلائی اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث 21ملزمان گرفتار

بٹگرام ۔ 26 نومبر (اے پی پی):بٹگرام پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر لیاہے۔ ترجمان بٹگرام پولیس کے مطابق ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر نوید خان نے نفری کے ہمراہ چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کو گرفتار کر کے چوری کے پائپ اور دیگر اشیائبرآمد کر لیں۔ ملزمان محمد روخان عرف فضل محمد ولد جمعہ گل سکنہ کانڈی اور ظہیر اللہ ولد محمد روخان سے تفتیش جاری ہے۔