بٹگرام، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا تھاکوٹ بازار کا دورہ، خلاف ورزیوں پر دکانداروں کو جرمانے

122
wholesalers
wholesalers

بٹگرام ۔ 03 جولائی (اے پی پی):بٹگرام، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے تھاکوٹ بازار کا دورہ کیا اور نرخنامہ کی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں پر جرمانے عائد کئے۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فیاص احمد نے تھاکوٹ بازار میں اشیاء خوردونوش کے سرکاری جاری کردہ نرخنامہ پر عمل درآمد اور دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے تھاکوٹ بازار کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ہوٹلوں، سبزیوں، پھلوں اور جنرل سٹور کی چیکنگ کی. ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کئے۔