بٹگرام۔ 07 فروری (اے پی پی):بٹگرام پولیس نے ٹرانسفارمر چوریوں میں ملوث بین الاضلاعی گینگ کے 6 ارکان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان بٹگرام پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ نے ایس پی شعبہ تفتیش کی سربراہی میں ڈی ایس پی مطلوب خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نوید خان، ایس ایچ او سٹی میر افضل خان سمیت قاٸم کردہ خصوصی ٹیم کو ٹاسک سونپا۔ تھانہ سٹی پولیس نے ٹرانسفارمر چور گینگ کے سرغنہ سمیت گینگ کے 6 ارکان کو گرفتار کر کے قبضے سے چوری شدہ ٹرانسفارمر کوائلز اور دیگر قیمتی سامان سمیت واردات میں استعمال کی جانے والی گاڑیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔ ملزمان ثاقب ولد یوسف سکنہ شنگلی پائیں بٹگرام جبکہ شاہ پور، کامران ، عاصم، مزمل، شاہ جہان سکنان اچھڑیاں مانسہرہ کافی عرصہ سے بٹگرام اور دیگر اضلاع سے ٹرانسفارمرز کوائلز چوری کر کے انہیں فروخت کرتے تھے جس سے نہ صرف بجلی کی فراہمی میں خلل پڑا بلکہ عوامی مفاد کو بھی نقصان پہنچا۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ عوام کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً پولیس کو دیں تاکہ جرائم کا قلع قمع کیا جا سکے اور عوامی املاک کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ ڈی پی او بٹگرام نے پولیس ٹیم کے لئے نقد انعام سمیت تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557030