بٹگرام، پیشوڑہ کے جنگل میں آتشزدگی، ریسکیو 1122 نے قابو پالیا

93

ایبٹ آباد۔ 17 جنوری (اے پی پی):بٹگرام کے گاؤں پیشوڑہ کے جنگل میں نا معلوم وجوہات کی بناء پر آگ بھڑک اُٹھی۔ ریسکیو 1122 بٹگرام کے مطابق گاؤں پیشوڑہ کے مقام پر جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کی امدادی ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پاتے ہوئے اُسے مزید پھیلنے سے روک دیا تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔