13.2 C
Islamabad
بدھ, فروری 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںبچوں اور عورتوں کو ڈھال بنا کر بھیک منگوانے والے پیشہ ور...

بچوں اور عورتوں کو ڈھال بنا کر بھیک منگوانے والے پیشہ ور بھکاری کسی رعایت کے مستحق نہیں، سی سی پی او لاہور

- Advertisement -

لاہور۔25فروری (اے پی پی):لاہور پولیس کی جانب سے رواں سال انسدادِ گداگری مہم کے تحت مختلف کارروائیوں میں 1324پیشہ وربھکاریوں کو گرفتارکر کے 1310مقدمات کا اندرج کیا گیا ہے۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے منگل کے روز یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں 1236مرد،78 عورتیں اور10سہولت کار شامل ہیں۔ سٹی ڈویژن میں 329، کینٹ میں 257، سول لائنز میں 190، صدرمیں 149، اقبال ٹائون میں 140اور ماڈل ٹائون میں 259ملزمان گرفتارکئے گئے ہیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں گداگر مافیا کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بچوں اور عورتوں کو ڈھال بنا کر بھیک منگوانے والے پیشہ ور بھکاری کسی رعایت کے مستحق نہیں۔سی سی پی او لاہور نے فیلڈ افسران کوبھکاریوں کے ٹھیکیداروں کے گردگھیرا تنگ کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھکاریوں کے بھیس میں چھپے جرائم پیشہ عناصرکوقانون کی گرفت میں لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس اہم شاہراں اور سگنلزپر گداگروں کے منظم گروہوں کے خلاف موثر کارروائیاں جاری رکھے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری گداگری کی روک تھام میں لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566215

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں