بچوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے سزاو¿ں کو مزید سخت کریں گے، سنیٹر فیصل جاوید

134

اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سنیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بچوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے سزاو¿ں کو مزید سخت کریں گے،زینب الرٹ بل میں واقعات کی جلد تفتیش کے نظام کو وضع کیا گیا۔منگل کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں سنیٹر ذیشان خانزادہ اور زینب کے والد آمین انصاری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سزاو¿ں کو سخت کرنے اور مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے سے متعلق قانون سازی کو بہتر کریں گے جبکہ سرعام پھانسی کی سزا کیلئے اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ زیادتی کے واقعات کو روکنے کیلئے قوانین میں ترامیم وقت کی ضرورت ہے،جنسی درندوں کی پشت پناہی کرنے والوں کو بھی مثالی سزا دینی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ زیادتی کے شکار بچوں اور خواتین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانی ہے۔ اس موقع پر سینیٹر ذیشان خانزادہ نے کہا کہ غیر انسانی فعل میں ملوث مجرموں کو مثالی سزا ملنی چاہیے۔ اس موقع پر زینب کے والد امین انصاری نے کہا کہ ہمیں سیاست سے بالاتر ہوتے ہوئے قوم کے بچوں کا مستقبل محفوظ بناناہے جبکہ مقدمات کی سماعت اور سزاسے متعلق وقت کا تعین ہونا چاہیے۔