حیدرآباد۔ 23 اپریل (اے پی پی):پلاسٹک اور برن سرجری کنسلٹنٹ وسینئر رجسٹرار لیاقت میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد ڈاکٹر شہزاد شیخ نے کہاہے کہ بعض بچوں کی پیشاب کی نالی میں پیدائشی نقائص ہوتے ہیں جو ان کے لئے آگے چل کر کافی نفسیاتی و دیگر مسائل پیدا کرتے ہیں یہ مرض ہائی پوس پیڈیاس کہلاتا ہے جس کی پلاسٹک سرجری کم عمری میں کرانا بہت ضروری ہے۔
بدھ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر شہزاد شیخ نے کہا کہ ہمارے ماہرین پلاسٹک ، کاسمیٹک اور تعمیر نو سرجری کے شعبے میں انتہائی تربیت یافتہ اور تجربہ کار سرجن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیڈیاٹرک پلاسٹک سرجری کا راستہ انتہائی محتاط اور ضروری طریقہ علاج ہے، والدین اپنے بچے کے آرام اور جراحی کے پورے سفر میں کامیاب صحت یابی کو یقینی بنانے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں،
سرجری کے فیصلے میں عام طور پر ماہرین کی ایک ٹیم شامل ہوتی ہے، بشمول ماہرین اطفال، پلاسٹک سرجن، آرتھوپیڈکس، ماہر امراض قلب، نیورولوجسٹ، ماہرین امراض چشم، بچوں کے دانتوں کے ڈاکٹر، اوٹولرینگولوجسٹ، اینڈو کرائنولوجسٹ، اسپیچ اینڈ لینگویج تھراپسٹ، اور فزیو تھراپسٹ اور پیشہ ورانہ معالج مشاورت کاحصہ ہوتے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587760