بچے کی مسکراہٹ خدا کا تحفہ ہوتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا ٹویٹ

88

اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بچے کی مسکراہٹ خدا کا تحفہ ہوتی ہے۔

پیر کو وزیراعظم نے اپنے ایک ٹویٹ میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ملاقات کی تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا کہ ایک ننھی بچی وزیراعظم کو اپنے سامنے دیکھ کر انتہائی مسرت کا اظہار کر رہی ہے۔

اسی طرح وزیراعظم بھی متاثرین کے ساتھ زمین پر بیٹھ کر بچوں سے مل کر اپنے خوشگوار تاثرات کا اظہار کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے ننھی بچی کی جانب سے اظہار مسرت پر اپنے تبصرے میں کہا کہ ایک بچے کی مسکراہٹ خدا کا تحفہ ہوتی ہے۔