بڑے سرمایہ کاروں کو شہریت دی جائے گی، ترک حکومت کا اعلان

99

انقرہ ۔ 13جنوری (اے پی پی)ترک حکومت نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کرنے والے یا قیمتی جائیداد خریدنے والوں کو شہریت دی جائے گی۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک حکومت کے مطابق ایسے غیر ملکی افراد کو ترک پاسپورٹ دیا جا سکتا ہے جو ایک ملین امریکی ڈالر کے مساوی ریئل اسٹیٹ خریدیں گے۔ اسی طرح دو ملین امریکی ڈالر کے مساوی سرمایہ کاری کرنے والوں کو بھی ترک پاسپورٹ دیا جائے گا۔ گزشتہ ہفتے ترک صدر رجب طیب اردوآن نے کہا تھا کہ وہ عراقی اور شامی جو ترک روزگار منڈی میں غیر قانونی طور پر کام کر رہے ہیں، انہیں سکیورٹی ٹیسٹ پاس کرنے پر شہریت دی جا سکتی ہے۔ دوسری جانب یورپی یونین نے بھی ترک حکومت سے کہا ہے کہ وہ شامی شہریوں کو شہریت حاصل کرنے میں رعایت دے۔