بکوٹ پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا

104
Illegal weapons
Illegal weapons

ایبٹ آباد۔ 22 جنوری (اے پی پی):ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایت پر ایبٹ آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ بکوٹ نے بھاری نفری کے ہمراہ تھانہ کی حدود بھن سمیت ملحقہ علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا،

اس موقع پر پولیس حکام نے مختلف گھروں کی تلاشیوں کے دوران غیر قانونی اسلحہ دو عدد بندوقیں، دو پستول، ریوالور اور 50 عدد کارتوس مختلف بور برآمد کر لئے۔