بگ بیش لیگ ، میلبورن رینیگیڈز نے میلبورن سٹارز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

71
بگ بیش لیگ ، ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے پرتھ سکارچرز کو 50 رنز سے ہرا کر چیلنجر کیلئے کوالیفائی کر لیا

میلبورن۔13جنوری (اے پی پی):بگ بیش لیگ میں میلبورن رینیگیڈز نے میلبورن سٹارز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ، رینیگیڈز نے 138 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا

، شان مارش نے 64 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی ۔ گزشتہ روز میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے لیگ کے 36 ویں میچ میں میلبورن سٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے ،

ہلٹن کارٹرائٹ 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، عقیل حسین اور کین رچرڈسن نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ، جواب میں میلبورن رینیگیڈز نے مطلوبہ ہدف 17.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، شان مارش نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 49 گیندوں پر 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، جیک فریزر 42 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے ، شان مارش کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔