بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پانچویں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں (بدھ کو) مدمقابل ہوں گی

84
India and Australia
India and Australia

نئی دہلی ۔ 11 مارچ (اے پی پی) بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پانچویں اور فیصلہ کن ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں بدھ کو نئی دہلی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہے۔ بھارتی ٹیم نے مسلسل ابتدائی دو ون ڈے میچز جیت کر آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 2-0 کی برتری قائم کی تھی تاہم آسٹریلوی ٹیم نے تیسرے ایک روزہ میچ میں میزبان ٹیم کو ہرا کر سیریز میں کم بیک کیا اس کے بعد مہمان ٹیم نے چوتھے ون ڈے انٹرنشنل میچ میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر نہ صرف میچ بلکہ سیریز بھی 2-2 سے برابر کر دی۔