بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈےاتوار کو کھیلا جائے گا

84
بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ (کل) کھیلا جائے گا

ناگپور ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری میچ (کل) اتوار کو ناگپور میں کھیلا جائے گا، میزبان بھارت کو سیریز میں 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، بھارت نے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں کینگروز کو 26 رنز، دوسرے ون ڈے میں 50 رنز اور تیسرے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی۔