بھارت اور نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 27 اکتوبر کو کھیلا جائے گا

148
بھارت اور نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 27 اکتوبر کو کھیلا جائے گا
بھارت اور نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 27 اکتوبر کو کھیلا جائے گا

احمد آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):بھارت اور نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 27 اپریل کو نریندر مودی سٹیڈیم، احمد آبادمیں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم کو مہمان نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

بھارتی خواتین ٹیم نے ابتدائی ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیم کو 59 رنز سے شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اپنے دورہ بھارت کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 3ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 27 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا، یہ میچ نریندر مودی سٹیڈیم، احمد آبادمیں کھیلا جائے گا۔

بھارتی ٹیم کو ہرمن پریت کور لیڈ کریں گی جبکہ نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیم کو سوفی ڈیوائن لیڈ کریں گی ۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے سیریز کے تینوں ون ڈے میچ نریندر مودی سٹیڈیم، احمد آبادمیں کھیلے جائیں گے ۔